ضابطہ اخلاق

ضابطہ اخلاق

کوہاٹ ٹیکسٹائل ملز نے عہد کیا ہے کہ وہ اپنے کاروبار کو ایمانداری , اخلاقی اور قانونی طریقے سے چلائیں گے ․ کمپنی ہذا کی یہ خواہش ہے کہ اپنے طرز عمل اور کاروباری طریقہ کار کے ذریعہ سے معاشرے کیلئے ایک رول ماڈل بنے ․ ان تمام کا انحصار کمپنی ہذا کے عملے پر ہے ، کیونکہ یہ وہ افراد ہیں جو بیرونی دنیا میں کمپنی کے ہر اول دستے ہیں ۔ لہذا اس سلسلہ میں کمپنی کے ہر ممبر کو اپنے فرائض سے بخوبی آگاہ ہونا چاہیے اور اسے اس کے مطابق اپنا طرز عمل اختیار کرنا چاہیے۔

                یہ بیان کمپنی ہذا کے ا ہداف اور اصول کے مطابق ہے جس کی تشر یح لازمی ہے اور یہ قوانین اور روایات کے فریم ورک کے اندر اندر ہونا چاہیے جس دائرے میں کمپنی کام کر رہی ہے ․ اس ضابطے کی پابندی  ہر ڈائریکٹر اور ملازم کیلئے لازمی ہو گی․

           احترام، ایمانداری اور دیانتداری

                ڈائریکٹرز اور ملازمین سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اپنے فرائض کو ادا کرنے میں ایمانداری ، بامقصد اور پور ی احتیاط کا مظاہرہ کریں ۔ انہیں یہ بھی ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں / کام مکمل پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ سرانجام دیں ․

    قوانین،  قواعدو ضوابط کی بجا آوری

                کمپنی ہذا نے مذکورہ امور کی بجاآوری کا عہد کیا ہے اور اس سلسلہ میں ریاست یا مقامی دائرہ اختیار کے تمام لاگو قوانین ، قواعدو ضوابط کیلئے مناسب اقدامات کرنے کیلئے کوشاں ہے جس کے تحت کمپنی کاروبار چلارہی ہے ۔ہر ڈائریکٹر اور ملازم ،  وہ جو بھی عہدہ رکھتا ہو , لاگو قوانین کے مطابق امور کو یقینی بنانے کے ذمے دارہیں․

         مکمل اورشفاف (ایماندارانہ ) آشکار کرنا 

                ڈائریکٹرز اور ملازمین سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ ساری رپورٹیں اور دستاویزات تمام جاری و  لاگو قوانین کے مطابق مکمل ، شفاف ، درست ، برقت اور قابل فہم طریقے سے آشکار کرنے میں کمپنی ہذا کی مدد کریں گے جو کمپنی نے

 مجاز حکومتی اداروں کو مخصوص دائرہ کار میں فائل کی ہوں ، پیش کی ہوں یا بصورت دیگر جمع کیے ہوں اور کمپنی ہذا نے دیگر تمام ابلاغ عامہ کو پیش کی ہوں ۔ ملازمین اور ڈائریکٹرز جنہیں اکاؤنٹنگ، مالیاتی رپورٹنگــ ، اکاؤنٹنگ کنٹرول یا آڈٹنگ کے معاملات کے بارے میں شکایات یا خدشات لاحق ہوں تو ان سے توقع کی جاتی ہی ہے کہ وہ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹر ز کی بنائی گئے طریقہ کار کے مطابق اس قسم کی شکایات یا خدشات کی ر پورٹ کریں ۔

           مفاد کے تصاد کی روک تھام

                ڈائریکٹرز اور ملازمین ،قطع نظر ان کی ذمہ داریاں ،ـ گریڈ یا عہدہ ، ان کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنے براہ رست یا بلاواسطہ ذریعے سے  ذاتی اور کمپنی کے مفاد میں تصادم سے اجتناب کریں۔․

          کمپنی کے حصص(شیئر) میں ٹریڈنگ

                ڈائریکٹرز اور ملازمین کمپنی کے شیئرز میں صرف  لاگو قوانین کے مطابق کارپوریٹ انتظامیہ کی جانب سے وقتا فوقتا جاری ہونے والی  جامع (تفصیلاً)  رہنما اصول کے مطابق ٹریڈنگ کرنے کے اہل ہیں (حق دار ہیں )۔

         داخلی معلومات

                ڈائریکٹر ز اور ملازمین ایسی معلومات جو عام عوام پر انکشاف نہ کی گئی ہو ، سے باخبر ہو سکتے ہیں ۔ کمپنی ہذا سے متعلق اس قسم کی غیر عوامی ” داخلی” معلومات کے سوا  جیسا کہ کسی کے کام کی معمول کے مطابق کارکردگی ، پیشہ یا عہدے کے علاوہ کا استعمال غیر اخلاقی ہے اور یہ امر قانون کی خلاف ورزی ہو سکتی ہے ۔

          میڈیا سے تعلقات اور انکشافات

                کمرشل نوعیت کے حساسی معلومات کی تحفظ کیلئے ـ، مالیاتی تفصیلات  جو میڈ یا کو جاری کی گئی ہو کبھی بھی  سہ ماہی اور سالانہ رپورٹیں یا دفتری بیانات جو ان اعداد و شمار کو پیش کرنے کیلئے جاری ہوئیں ، کی تفصیلات سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے۔ ایسے عنوانات جیسا کہ مالیاتی کارکردگی ، حاصل کرنے کا عمل ، ارتداد سرمایہ ،مشترکہ منصوبے اور بڑی سرمایہ کاری  کے بارے میں کبھی بھی انتظامیہ کے ساتھ پیشگی مشاور ت کے بغیر پریس کو اطلاع /خبر جاری نہ کریں ۔ملازمین کو ایسے بیانات نہیں دینے چاہیے جس سے تیسرا فریق اسٹاک مارکیٹ کے ” داخلی ٹریڈنگ” کے بارے باخبر ہو جائے ۔

           کارپوریٹ کے مواقع

                ڈائریکٹرز اور ملازمین سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ

الف)       مواقع کاذاتی استعمال نہیں کریں گے جو کہ کمپنی ہذا کے ملکیت / جائیداد ، معلومات  یا عہدہ استعمال کر کے دریافت کیا گیا ہو ۔

ب)         ذاتی مفاد کیلئے کمپنی کی ملکیت / جائیداد ، معلومات  یا عہدہ استعمال نہیں کریں گے۔

           مسابقت (مقابلہ )اور منصفانہ لین دین

                کمپنی ہذا مسابقت ،شفافیت اور ایمانداری کے ساتھ کرنے کا م کرنے کی متقاضی ہے ۔ ملکیتی معلومات کی چوری ، تجارت سے متعلق خفیہ معلومات رکھنا جو کہ مالک کی مرضی کے بغیر حاصل کیا گیا ہو یا بشمول یہ معلومات کسی دوسری کمپنی کے سابقہ یا موجودہ ملازمین کو آشکار کرنا ممنوع ہے ۔ ہر ڈائریکٹراور ملازم سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ کمپنی کے صارفین ، سپلائیرز اور مسابقی فریقین اور دیگر ملازمین سے منصفانہ برتاؤ کریں گے ۔کوئی بھی ہیرا پھیری ، مراعات یافتہ معلومات کے غلط استعمال یا کسی بھی دوسرے غیر منصفانہ عمل سے نامناسب فائدہ حاصل نہیں کرے گا۔

                کمپنی کا عہد ہے کہ وہ اپنی مصنوعات اور خدمات کو ایمانداری سے فروخت کرے گا اور کسی ایسی سرگرمی کی ترغیب نہ دے گا جس پر عمل کرنا غیر قانونی ہو ، یا وہ لاگو ضابطہ کے خلاف ہو ۔

                کمپنی کی جانب سے اس کے کسی کاروبار کے سلسلہ میں رشوت ، منافع میں غیرقانونی حصہ داری یا دیگر نامناسب ادائیگیاں نہیں لی جائے گی ۔تا ہم ، ٹپ، گریجویٹی یا ہاسپیٹلیٹی کی پیشکش کی جائے اور اس قسم کا یہ عمل روایات کا حصہ ہو اور یہ لاگو قانون کے تحت غیرقانونی نہ ہو ۔ کسی قسم کی کمیشن ادائیگی کی ایک واضح اور قابل سراغ سروس جو کمپنی کیلئے حاصل کیا گیا ہو ،  کے ذریعے سے توثیق ہونی چاہیے ۔ ایجنٹوں ـ، ڈسٹربیوٹرز اور کمیشنرز  کے معاوضے عام کاروباری ریٹ اور پریکٹس سے زیادہ  بڑھایا نہیں جا سکتا ۔ اس قسم کے تمام اخراجات کمپنی کے بک اکاؤنٹ میں رپورٹ اور ریکارڈ ہونے چاہیے ۔

        یکساں ملازمت کے مواقع

                کمپنی ہذا اپنے ارد گرد سب کیلئے یکساں ملازمت کے مواقع فراہم کرنے پر یقین رکھتی ہے ․ اس سلسلہ میں کمپنی کے قوانین تیار کئے جانے چاہیے اور کسی قسم کی نسل ، مذہب ،عمر ، قومیت ، جنس  یا معذوری جیسے امتیازی سلوک قابل قبول  نہ ہے ۔کسی قسم کی ہراساں کرنے یا امتیازی سلوک کو برداشت نہیں کیا جائے گا ،  ڈائریکٹرز اور ملازمین کے لئے ضروری ہے کہ وہ چائلڈ لیبر اور جبری مشقت کے معیارات پر عمل پیرا ہوں ۔

        کام کا ماحول

                تمام ملازمین سے عزت و احترام کیساتھ برتاؤ کیا جائے گا (تمام ملازمین کی عزت کی جائی گی )۔ کمپنی انتہائی پرعزم ہے کہ وہ اپنے ملازمین ، ڈائریکٹرزکو محفوظ، صحت بخش اور پرسکون کام کا ماحول فراہم کرے جو ہراساں کرنے ، ڈرانے دھمکانے ، یا ایسے ذاتی رویے جو پیداوری کام کے ماحول کے لئے موزوں نہ ہو ،سے مبرا ہو ۔ اس کے بدلے میں کمپنی،  ملازمین سے مکمل وفاداری اور اس کے کام سے مطلوبہ محنت کی توقع رکھتی ہے ۔

                کمپنی، انتظامیہ اور اس کی پالیسیوں کے بارے میں ملازمین کی طرف سے مناسب تعمیری تنقید کی بھی حوصلہ افزائی کرتی ہے ۔ اس قسم کی فضاء صرف ایسے ماحول کی حوصلہ افزائی کرتی ہے جو کہ ایماندرانہ اظہاررائے کی وجہ سے جوابی کاروائی کے کسی بھی امکانات سے آزاد ہو ۔

        حفظان صحت ـ ، تحفظ اور حفاظت

                کمپنی کا عزم ہے کہ وہ ہر ڈائریکٹر اور ملازم کو محفوظ کام کا ماحول فراہم کرے جو صحت اور حفاظت کے تمام لاگو قوانین پر پورا اتریں ․ ملازمین اور ڈائریکٹرز کو پر تشدد اور ڈرانے دھمکانے جیسے رویے سے اجتناب کرنا چاہیے اور اپنے فرائض کی ادائیگی کیلئے منصفانہ حالت میں کام کی رپورٹ کریں ۔

        ریکارڈ رکھنا

                کمپنی نے تہیہ کیا ہے کہ وہ تمام لاگو قوانین و ضوابط پر عمل پیرا ہو جو کمپنی کو اپنے ریکارڈ اور اکاؤنٹس کا مناسب طور حساب رکھنے کیلئے مطلوب ہے جو درست اور منصفانہ طریقے سے کمپنی کی لین دین کی عکاسی کرے ۔ یہ ضروری ہے کہ تمام لین دین کا حساب کو ریکارڈ کیا جائے اور کمپنی کی بک میں صحیحـ، بروقت اور درست طریقے سے درج کی جائے ۔ کوئی بھی جھوٹی ، مصنوعی /جعلی یا غلط لین دین  یا اندرجات کسی بھی وجہ سے کمپنی کے ریکارڈز  یا بکس میں درج نہیں کی جانی چاہیے (یا اس کی عکاسی نہ ہو ) ۔ریکارڈز کو کمپنی کے ریکارڈر رکھنے کی پالیسیوں کے مطابق برقرار/ محفوظ یا ضائع کرنا چاہیے۔

       پرائیویسی (پوشیدگی )اور رازداری کا تحفظ

                تمام ڈائریکٹرز اور ملازمین دونوں حالتوں یعنی  اپنے کام کے دوران اور بعد میں , کمپنی ہذا کے تجارتی راز , اس کے صارفین , سپلائرز اور دیگر ساتھیوں کا مکمل طور پر احترام کریں گے اور اس قسم کی کسی بھی معلومات کو اس وقت تک افشاں نہیں کریں گے جب تک ملکیتی معلومات کے متعلقہ فرد یا فرم نے اسے جاری یا آشکار کرنے کیلئے باقاعدہ طور پر اتھارٹی نہ دی ہو ․

                کمپنی کے تمام اثاثہ جات( پراسس، ڈیٹا ، ڈیزائن وغیرہ) ، کمپنی ہذا کی تصدیق شدہ معلومات ہیں ۔کسی قسم کا انکشاف اس امر کا باعث ثابت ہو گا کہ انکشاف کرنے والے فرد کو نہ صرف ملازمت / سروس سے برطرف کیا جائے گا بلکہ اس کے خلاف فوجداری استغاثہ ، قانونی کاروائی یا دیگر قانونی چارہ جوئی بھی کی جائے گی آیا یہ فعل متعلقہ فرد نے کمپنی کے ساتھ ملازمت کے دوران یا ملازمت کے بعد کیا ہو  تاکہ نقصان کی تلافی کی جاسکے ۔

      کمپنی کے اثاثہ جات/ ڈیٹا(اعدادو شمار) کا استعمال اورتحفظ

                ہر ڈائریکٹر اور ملازم کو کمپنی کے اثاثہ جات کا نگراں سمجھتا جاتا ہے لہذا وہ اس کے مؤثر استعمال کو یقینی بنائے گا ۔  چوری، لاپرواہی اور ضائع کرنے سے کمپنی کے منافع پر براہ راست منفی اثر پڑتا ہے ۔کمپنی کے تمام اثاثہ جات صرف جائز کاروباری مقصد کیلئے استعمال کرنا چاہیے۔

                کمپنی ہذا کے فنڈز کو براہ راست یا بلواسطہ طریقے سے کسی ادارے یا کسی بھی امیدوار کو حکومتی آفس کیلئے سیاسی تعاون کے طور پر استعمال کرنا سختی سے ممنوع ہے ․

کارپوریٹ فنڈز اور اثاثہ جات کمپنی ہذا کے اہداف کے تحت صرف قانونی اور مناسب مقاصدکیلئے استعمال کیا جائے گا

        تحائف کی وصولی

                ڈائریکٹرز اور ملازمین کمپنی کیلئے کاروبار تلاش کرنے کے سلسلہ میں کسی بھی موجودہ یا متوقع صارفین ، فروشنوں (وینڈرز) یا فرد سے تحفے تحائف  وصول نہیں کرے گا ۔

                تاہم ، اس میں وہ تحفے / تفریح دینا یا وصول کرنا شامل نہیں جو مخصوص حالات میں مناسب ہوں اور روایات کا حصہ ہوں  بشرطیکہ ایسے تحفے/ تفریح سے کوئی خاص مقصد کا حصول مقصود نہ ہو ۔

    خبررسانی/ مواصلات / ابلاغ

                تمام قسم کے مواصلات ، آیا داخلی یا خارجی ہوں ، درست ، فیصلہ کن اور مطلوبہ جگہ کے مطابق اور خفیہ ہیں ۔ کمپنی ہذا نے عہد کیا ہے کہ وہ اپنے کاروبار کو آزادانہ اور ایماندارانہ طریقے سے چلائے گا اور آزاد مواصلاتی چینل فراہم کرے گا جو متعلقہ ملازم سے متعلق صحیح بیانات (صاف گو مکالمہ ) کی حوصلہ افزائی کرے ۔ کمپنی راست باز پالیسی پر یقین رکھتی ہے اور ملازمین سے توقع رکھتی ہے کہ وہ اس پر نہ صرف خوش اسلوبی سے عمل پیرا ہونگے بلکہ سیکیورٹی کے مقاصد بھی مدنظر رکھے گے۔

        ملازمت کا برقرار رہنا

                اعلی صلاحیت کے حامل ملازمین کو کمپنی کی ملازمت کیلئے ترغیب دینا اور اسے برقرار رکھنا بہت اہم امر ہے ۔ کمپنی اہل امیدواروں کو بہت ہی مسابقی پیکیج آفر کرتی ہے ․ کمپنی سٹاف کی ترقی پر بہت زیادہ یقین رکھتی ہے اور ملازمین کی تربیت کے لئے باقاعدگی سے پروگرام منعقد کیے جاتے ہیں ۔

  انٹرنیٹ کا استعمال / انفارمیشن ٹیکنالوجی

                ایک عام اصول کے مطابق ، انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلقہ ذرائع اور سہولیات صرف انٹرنیٹ کے استعمال اور یا کاروباری لین دین سے متعلقہ معاملات کیلئے فراہم کیا گیاہے ۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی سہولیات جو ملازمین کو فراہم کی گئی ہیں وہ ذاتی مفاد یا منافع حاصل کرنے کیلئے ہرگز استعمال نہیں ہونی چاہیے اور کام کے اوقات کار میں اس کا غلط استعمال نہیں ہونا چاہے اور یہ کمپنی ہذا کی ہی ملکیت رہے گی ․کمپنی یا اس کی مصنوعات ، یا اس کی صارفین سے  متعلق خفیہ یا ملکیتی معلوما ت کا دفتری مواصلاتی ڈھانچے سے باہر انکشاف یا اشاعت سختی سے ممنوع ہے ۔

     کاروبار کے سفری پالیسیوں پر عمل پیرا ہونا

                کاروباری دورے کے دوران ملازمین کا تحفظ کمپنی کے لئے بہت اہم ہے ۔ کمپنی اس امر کی حوصلہ افزائی کرتی ہے کہ سفرکرنیوالا  اور اس کا سپروائر اس وقت صحیح فیصلہ کا مظاہر ہ کرے کہ آیا انتہائی خطر ناک علاقے کا سفر ضروری ہے اور کیا یہ کمپنی کے کاروباری مقاصدکیلئے ہے ۔اس بات کی اجازت نہیں کہ انتظامیہ سے پیشگی تحریری اجازت کے بغیر کاروباری دورے میں تعطیل کو شامل کرے  یا اپنی فیملی ، عزیز  یا دوست کو ساتھ لے جائے ․

        عمل پیرا ہونا

                یہ ہر ڈائریکٹر اور ملازم کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس اصول پر عمل پیرا ہو ۔ ناکامی کی صورت میں مناسب تادیبی کاروائی بشمول ممکنہ  وارننگ کا جاری کرنا ،معطلی اور ملازمت سے برطرفی ، قانونی کاروائی جیسے اقدامات شامل ہیں اور اس قسم کی خلاف وزری کی صورت میں کمپنی کو ہونے والے کسی قسم کے نقصان کی تلافی بھی شامل ہے ۔ اصول و ضوابط پر عمل پیرا ہونے میں یہ ذمہ داری بھی شامل ہے کہ اس ضابطہ کے شرائط کی کسی ظاہری خلاف وزری پر بھی فوری رپورٹ کریں ․

اگر کسی شخص کو اس ضابطہ کے بارے میں مشکلات درپیش ہو ــں تو وہ اس سلسلہ میں انتظامیہ سے رجوع کرے