پروفائل

 کوہاٹ ٹیکسٹائل ملز (کے ٹی ایم  )کے اہم حقائق

کمرشل پروڈکشن کا آغاز :            پہلی سہ ماہی

کاروباری تناسب : مبلغ 1,77,509,000/- روپے

نصب شدہ صلاحیت : 4440 0  سپینڈیلز  (تکلے/ دھرے)

یہ پاکستان کے صوبہ سرحد کوہاٹ ضلع میں واقع ہے ، کوہاٹ ٹیکسٹائل ملز نے مقامی مارکیٹ میں مضبوط صارفین کی بنیاد پر ترقی کی اور اس کے ساتھ ساتھ یورپ ، مشرق بعید اور مشرق وسطی برآمدی مارکیٹوں میں بھی ترقی کی  کوہاٹ ٹیکسٹائل ملز  نے 1970 کے پہلے سہ ماہی میں کام کا آغاز کیا اور اس کمپنی کی کامیابی نے سیف گروپ کی ترقی اور توسیع میں عمل انگیزی کا کردار ادا کیا ۔ کمپنی کے معیاری پیداواری طریقہ کا ر کی انٹرنیشنل ایکریڈیشن ایجنسیزنے توثیق کی ہے ۔ اے    سوپیما(SUPIMA) لائسنس۔ کے ٹی ایم  ISO 9002 سے بھی تصدیق شدہ ہے  جبکہ ایس اے 8000 اور جی آئی ذی اے سرٹیفکیشن ابھی زیر عمل ہے ․ نصب شدہ 44,400 سپائنڈلز کی صلاحیت کے ساتھ ، کوہاٹ ٹیکسٹائل ملز سوتی کپڑا ، عمدہ سوتی کپڑا، موٹا سوتی کپڑااور مصنوعی سوتی کپڑا تیار کرتا اور مارکیٹ میں سپلائی کرتا ہے ۔ کوالٹی کنٹرول کی گارنٹی یورپ ، چاپان اور چائنہ کے بنے ہوئے منتخب شدہ مشینوں کے امتزاج کے ذریعہ سے دی جاتی ہے جس میں جدید ان ہاؤس لیبارٹری اور سخت کوالٹی کنٹرول نظام کی معاونت بھی شامل ہے ۔

                ان مشینوں میں  Trutzchler,Crossrol،اور Howa Toyada Blow Rooms , Rieter اور  Marzoli Combers,Toyoda Ring Frames، Schafhorst اور Murata Autocones  اور Winders

کوہاٹ ٹیکسٹائل ملز نے جنرل الیکٹرک جنریٹر2. 0 میگا واٹ گیس  فائرڈ کیپٹیو پاور پلانٹ لگایا ہے تاکہ کمپنی کو چلانے کیلئے بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے ۔